• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار نے اپنے حلقے کے ممبران کی اکثریت کے باوجودضلع کونسل کی چیئرمین شپ گوجرخان کو دی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ضلع کونسل راولپنڈی میں اپنے حلقے کے ممبران کی واضح اکثریت کے باوجود چیئرمین شپ گوجر خان کو دے دی ۔ تعداد کے حوالے سے وزیر داخلہ کے حلقے سے مسلم لیگ ن کے 54، گوجر خان سے 28اور مری کہوٹہ کے حلقے سے 29ممبران ہیں تاہم وزیر داخلہ نے یہ فیصلہ گوجر خان کی عوام کی مسلم لیگ ن سے وابستگی اور پارٹی کے ساتھ وفاداری کے اعتراف میں کیا۔ ضلع کونسل ممبران سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان  نےاپنے حلقے کے چیئرمینوں سے معذرت کرتے ہوئے  کہا کہ اکثریت کے باوجود چیئرمین کی سیٹ گوجر خان کو دینے کا مقصد  اچھی روایت قائم کرنا ہے ۔  
تازہ ترین