سانگھڑ (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر سنجھورو پولیس کا چھاپہ ، نو ہاری بازیاب ہو گئے۔ ہاریوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں پولیس نے بازیاب ہاریوں کو عدالت میں پیش کیا جہاں درخواست گزار کرشن بھیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اور اس کا خاندان زمیندار انیس جٹ کا ہاری ہے لیکن زمیندار انکی محنت کا معاوضہ نہیں دیتا نہ انکا حساب کیا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں کہیں اور کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے عدالت نے تمام ہاریوں کے بیانات سننے کے بعد انہیں اپنی مرضی کے مطابق آذادانہ زندگی گزار نے کی اجازت دے دی۔