گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کو کرپشن فری ضلع بنائیں گے ، انسداد کرپشن کے ادارے سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دنکے موقع پر گوجرانوالہ انوائر مینٹل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔