لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برٹش پاکستانی انٹر برینوئر جواد سہراب ملک نے اپنے بھائی بیرسٹر فہد ملک کے قتل پر انصاف کے حصول کی مہم میں مدد کرنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فہد ملک کو اسلام آباد میں گینگسٹرز نے قتل کردیا تھا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کو14 اگست کو اسلام آباد میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔ جواد سہراب ملک نے چوہدری نثار کا شکریہ ادا کیا کہ اسلام آباد پولیس اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے میرے بھائی کے قتل کے مبینہ ملزموں راجہ ارشد اور نعمان کھوکھر کو گرفتار کرلیا۔