لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں مارک سیلبی نے رونی اوسلوین کو10-7سے شکست دے دی، ورلڈ نمبر ون سیلبی نے فیصلہ کن معرکے میں3سنچری بریک بھی کھیلے، اوسلوین نے134کا بریک کھیلا، لیکن ان کی یہ کاوش رائیگاں چلی گئی، سیلبی ورلڈ اور یوکے ٹائٹل بیک وقت جیتنے والے چھٹے پلیئر بنے ہیں، لیسٹر سے تعلق رکھنے والے سیلبی کی یہ10ویں رینکنگ ٹائٹلز کامیابی ہے، جہاں پر وہ اب مشترکہ طو رپر آٹھویں پوزیشن پر جیمی وائٹ کے ساجھے دار بن گئے ہیں، ناقدین سیلبی پر سلواور بے رنگ گیم کھیلنے کا الزام بھی عائد کرتے ہیں لیکن سیلبی کا کہنا ہے کہ میری ٹائٹل فتح کے بعد اب ناقدین کا خاموش ہوجانا چاہیے، میرا اپنا انداز ہے۔