• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،ٹریفک حاد ثات میں خاتون سمیت12افراد زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک حاد ثات میں خاتون سمیت12افراد زخمی ہو گئے۔سیالکوٹ وزیرآباد روڈ ،ساہووالہ کے پاس کار اور ٹرالے کے تصادم میں40سالہ سجاد،بھابڑیانوالہ چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں42سالہ شازیہ،کچہری روڈ موٹر سائیکل سے گر کر20سالہ ریحان،ڈسکہ روڈ دوبرجی چوک کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں20سالہ محمد اشفاق،کشمیر روڈ کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں38سالہ شمس،کچہری روڈدو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں27سالہ شہروز، تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے16سالہ زین العابدین اور15سالہ سعد،پیرس روڈ نامعلوم موٹر سائیکل کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے13سالہ شعبان،ڈسکہ روڈ ڈاک والہ سٹاپ کے پاس رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں58سالہ احمد رضا،کشمیر روڈ دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں12سالہ حسین، تھانہ اگوکی کے علاقہ اگوکی روڈ بھابڑیاں والہ سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں45سالہ ارشدزخمی ہو گئے۔ معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دی۔ جبکہ شدید زخمیوں کو مختلف ہسپتالوںمیں منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین