شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ مانانوالہ کے گاؤں دوآبیانوالہ کے قتل کیس کے ملزم حاکم علی جٹ کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت اور ایک لاکھ روپے حرجانہ کی سزا کی توثیق نہ کی ہے اور اسکی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے حاکم علی نے 7سال قبل گاؤں میں سابقہ عداوت کی بناء پر کاشتکار ساجد حسین کو قتل کردیا تھا۔