ملتان (جنگ نیوز) ملتان میں پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ، قومی ایئر لائن کے طیارے میں اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر انجن میں آگ لگ گئی، پائلٹ نے طیارے کو ٹیک آف سے چند لمحے قبل ہی رن وے پر ہی روک لیا گیا،آگ لگنے پر پائلٹ نے فوری طور پر ٹاور کو اطلاع دی، میڈیا رپورٹس کے مطابق فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں،ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مسافر عملے سمیت محفوظ ہیں، طیارے میں عملے سمیت 48 مسافر سوار تھے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملتان سےکراچی جانےوالی پروازپی کے581کےطیارےمیں تکنیکی خرابی کےباعث تا خیر ہوئی ، انہوں نے طیارےمیں آگ لگنےکی خبروں کو بےبنیادقرار دیدیا ،ان کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سےاےٹی سی کےکہنےپراحتیاطی طورپرٹیک آف نہیں کرایاگیا، کاک پٹ میں کسی قسم کی وارننگ موصول نہیں ہوئی، ترجمان کے مطابق حفاظتی اقدامات کےمطابق فائربریگیڈکی گاڑی جہازکےقریب پہنچائی گئی تھی، مسافروںکوطیارےسےاتارکرلاؤنج میں منتقل کردیا گیاہے، مسافروں کواگلی دستیاب پروازتک ہوٹل میں ٹھہرایاجائےگا۔