ملتان (سٹاف رپورٹر‘نمائندگان) متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے آج جلوسوں اور دیگر پروگرامز کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان کے زیراہتمام 45 واں سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبیؐ صبح 8 بجے خانقاہِ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نکالا جائے گا۔جلوس کی قیادت صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی،مرکزی رہنما مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ،صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نقشبندی مرکزی نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان اور علماء و مشائخ اہل سنت کریں گے۔جلوس خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے شروع ہوکر چوک لوہاری گیٹ،چوک حسین آگاہی،چوک بازار،صرافہ بازار،چوک پاک گیٹ،چوک حرم گیٹ،چوک شہیداں،چوک شاہین مارکیٹ،چوک بوہڑگیٹ،فاطمہ جناح ہسپتال چوک سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔ تنظیم فروغ مسلک اہل سنت شریف پورہ کے زیراہتمام16 واں سالانہ جلوس ولادت باسعادت حضورنبی اکرم ؐ صبح 9 بجے ٹھنڈی مسجد شریف پورہ سے نکالا جائے گا جس کی قیادت علماء ومشائخ ،قائدین متحدہ میلادکونسل اور معززین شہر کریں گے۔جلوس ٹھنڈی جامع مسجد شریف پورہ سے شروع ہوکر مین بازار شریف پورہ،عزیزکالونی،مومن آباد،عثمان پورہ سے ہوتا ہوا Z بلاک شاہ رکن عالم کالونی پر اختتام پذیرہو گا۔ انجمن سرکار مدینہ اسلام نگر چوک شاہ عباس کے زیراہتمام 36 واں سالانہ جلوس میلاد النبیؐ صبح 10 بجے جامع اقبالیہ مسجد اسلام نگر سے نکالا جائے گا جسکی قیادت علماء و مشائخ اہل سنت اور معززین شہر کریں گے۔جلوس جامع اقبالیہ مسجد اسلام نگر چوک شاہ عباس سے نکل کر فیض عام ہائی سکول ،چوک شاہ عباس،سورج کنڈ روڈ،سوئی گیس روڈ،پیر کالونی نمبر1 ،چاہ غلام محمد والا،دربار کریاں والا سے ہوتا ہوا جامع مسجد اقبالیہ اسلام نگر چوک شاہ عباس پر اختتام پذیر ہوگا۔بزم فیضان کمالیہ پاکستان ملتان کے زیراہتمام 21 واں سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبیؐ صبح 10 بجے مسلم ٹائون سے نکالا جائے گا۔جسکی قیادت خواجہ ساغر حسین صدیقی قادری ،حاجی اقبال عادل ،متحدہ میلاد کونسل کے قائدین اور معززین شہر کریں گے۔جلوس مرکزی دفتر گلی نمبر14 مسلم ٹائونشروع ہوکر مین سٹریٹ مسلم ٹائون سے ہوتا ہوا بسم اللہ چوک،معصوم شاہ روڈ،چوک دولت گیٹ سے ہوتا ہوا حسین آگاہی چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔مرکزی میلاد کونسل ملتان کے زیراہتمام سالانہ جلوس میلاد آستانہ عالیہ گلزارمدینہ قذافی کالونی سے نکالا جائے گا جسکی قیادت مشائخ عظام،علماء کرام اور معززین شہر کریں گے۔جلوس آستانہ عالیہ گلزار مدینہ دربار شریف قذافی کالونی گلی نمبر 1 سے شروع ہوکر چوک جان محمد،معصوم شاہ روڈ،دولت گیٹ چوک سے قلعہ کہنہ قاسم باغ دربار حضرت غوث بہائوالدین زکریا ملتانیؒ،دربار حضرت شاہ رکن عالم نوری حضوری ؒ سے ہوتا ہوا واپس دولت گیٹ چوک،علی چوک،باوا صفرا،وحدت کالونی سے ہوتا ہوا آستانہ عالیہ گلزار مدینہ چوک جان محمد کالونی میں اختتام پذیر ہوگا۔مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے زیراہتمام بعد نماز عشاء 32 ویں سالانہ عظیم الشان محفل سماع منعقد ہوگی۔اس موقع پر گھوڑا ڈانس،اور شہنائی بھی بجائی جائے گی۔جبکہ محفل سماع میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال مہرعلی شیر علی قوالی پیش کریں گے۔ جماعت اہلسنت جشن میلاد کمیٹی ملتان کی سالانہ میلاد ریلی لعل کرتی کینٹ آج بروزپیرصبح9بجےغوثیہ مسجدکینٹ سےشروع ہوگی اوراپنےمقررہ راستوں سےہوتی ہوئی مسجدغوثیہ پرہی اختتام پذیرہوگی۔علاوہ ازیں سالانہ مذہبی جلسہ 21دسمبرکولعل کرتی میں بعدنمازعشامنعقدہوگاجس میں علامہ قاسم سعیدی خطاب کریں گے۔ عیدمیلادالنبیؐکے سلسلے میں قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کی تنظیم ملتان ڈیف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سکاؤٹ ہاؤس میں 12 بجے دن تقریب منعقد ہوگی ۔اس موقع پر خصوصی افراد نعت خوانی اور درود شریف کی محفل سجائیں گے۔ملتان ڈیف ایسوسی ایشن کے ڈویژن فوکل پرسن تنویر احمد انکے ہمراہ ہونگے۔ ملتان ریجن کی جیلوں میں بھی عیدمیلاد النبیؐ کے سلسلہ میں تیاریاں کی گئیں۔جیلوں کےبیرونی حصوں اور دفاتر پر چراغاں کیا گیا۔ قیدیوں نے اپنی اپنی بیرکوں میں جشن عیدمیلاد النبیؐ کی مناسبت سے پروگرام مرتب کئے ۔ سکندرآبادسےنامہ نگارکےمطابق آج شجاع آباد ‘سکندرآباد اورگردنواح کے چھوٹے بڑے جلوس شجاع آباد کے چاروں بازاروں میں گشت کریں گے جن میں کاریں موٹرسائیکل رکشے ‘ اونٹ‘ تانگے‘ ٹریکٹر ٹرالی‘ شامل ہونگے، شجاع آباد میں جشن عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس نوری جامع مسجد شجاع آباد سے برآمد ہوگا ۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہاآج پوری دنیا میں تاجدارِ کائنات ؐ کے دیوانے جشن ولادت منا کر اپنی محبتوں اور عقیدتوں کا اظہار کرہے ہیں۔ولادت مصطفیٰؐ کا جشن منانا بہترین عبادت ہے۔آج کے دن اللہ پاک نے اپنے محبوبؐ کو ہمارے درمیان مبعوث فرما کر کائنات کے ذرے ذرے کو روشنی عطافرمائی۔آپ ؐ نے غریبوں ،یتیموں اور بیوائوں کو سہارا دیا،انہیں سراٹھا کر جینا سکھایا۔آج تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں فروغِ عشق رسولؐ کیلئے کوشاں ہے۔لاہور میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ضلعی و تحصیلی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ آج عالمی میلاد کانفرنس میں سرورِکائناتؐ کے ذکر کے ڈنکے بجائے جائیں گے۔گھر گھر میلادالبنیؐ کا جشن منانا غلامی مصطفیٰؐ کا اولین تقاضا ہے۔آج کا دن پوری امت مسلمہ کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر طلوع ہوتا ہے۔اجلاس میں پروفیسر جاوید اختر زواری،محمد احسان سعیدی،محمد ارشد قادری،ملک طارق بھابھہ،چوہدری عبدالغفار اوردیگر نے شرکت کی۔وہاڑی سےنمائندہ جنگ کےمطابق آج جشن عید میلاد النبیؐ کے موقعہ پر 12ربیع الاوّل جلوس بھی نکا لے جا ئیں گے اور چک نمبر پا نچ ڈبلیوبی میں جماعت اہلسنت کے ضلعی نا ئب امیر پیر سید ابرار حیسن شاہ چک نمبر35ڈبلیوبی میں جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ قاری محمد یعقوب فریدی ، چک نمبر8ڈبلیوبی میں جنر ل کونسلر حاجی افضال ڈھڈی ، قاری اسرارالحق، ماچھیوال میں پیر مراد شاہ، صاحبزادہ فضل رسولشاہ ، لڈن میں جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید ذیشان رسول شاہ ،وہاڑی میں قاضی محمد وہاج قادری ، چودھری عارف وڑائچ ، الحاج غلام حسین سعید ی ، سٹی کونسلر چودھری نعیم خالد، شیخ عمران مانی ، عبدالغفور نظامی ، مبین رسول طور ،رانا ذوالفقار حیدر، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، راؤ خلیل احمد ، میاں ساجد آصف، شیخ جا وید کالا ، بزم السعید کے قاری ارشاد احمد سعیدی سمیت ودیگر علاقے شامل ہیں اور جلوسوں کی قیادت مقامی قائدین کریں گے اور ضلع بھر سے 53سے زائد بڑے اور دیگر چھوٹے چھوٹے جلوس بھی نکا لے جائیں گے اور عا شقا ن مصطفیؐ جگہ جگہ دودھ کی سبیلیں بھی لگائیں گے۔ میلسی سےنامہ نگارکےمطابق ٹی ایم اے میلسی کے سبزہ زار پر تقریب منعقد ہو گی جس کی صدارت مفتی غلام حیدر اویسی اور مہمانان خصوصی رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس، صوبائی وزیر لائیو سٹاک آصف سعید خان منیس اور صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم اختر خان ہوں گے۔اس کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی میں مریضوں کو فروٹ اور جوس بھی تقسیم کیا جائیگا بعد ازاں ریلوے گراؤنڈ میں سیرت النبی ؐ کانفرنس ہوگی جس سے علماء کرام خطاب کریں گے عاشقان رسول نے میلسی شہر کو دلہن کی طرح سجادیا ہے رات کو شہر بھر میں چراغاں ہو گا۔چھٹی سالانہ محفل میلادو ذکر برائے ایصال ثواب حاجی محمد شفیع مرحوم 14دسمبر بروز بدھ بعد نماز مغرب جامع مسجد غوثیہ مدینہ ٹاؤن میں منعقد ہو گی جس میں پیر طریقت پروفیسر خواجہ ابو بکر ہاشمی خطاب کریں گے۔کرم پو رسےنامہ نگارکےمطابق جماعت السنت اور دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مرکزی جلوس جامع مسجد السعید کرم پور سے نکالا جائے گا۔ علماء کرام خطاب کریں گیاور جگہ جگہ لنگر بھی تقسیم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ بعد نماز عشاء جامع مسجد اویسیہ میں عظیم الشان جلسی میلاد النبی ؐ ہو گا۔گڑھا موڑ سےنامہ نگارکےمطابق گڑھا موڑ اور گردونواح چک114,106,100,94,88,ڈبلیو بی اور نواں چوک پُل مترو سے جلوس جامعہ مسجد نورانی گڑھا موڑ میں اکٹھے ہونگے اور ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کر کے گڑھا موڑ سے مصطفیٰ چوک ،جلیبی چوک سے ہوتا ہوا جامعہ مسجد گلزار مدینہ میں اختتام پذیر ہوگا۔مخدوم رشید سے نامہ نگارکےمطابق 19سے زائد مقامات سے میلاد ریلیاں نکالی جائیں گی اور محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا ، مرکزی ریلی دربار مخدوم عبدالرشید حقانی ؒ سے صبح 9بجے برآمد ہو گی ، جس کی قیادت تنظیم حقانی کے سربراہ عزیز ابن عبداللہ ہاشمی سمیت اہم مقامی شخصیات کریں گی۔جلوس مرکزی عید گاہ مخدوم رشید میں اختتام پذیر ہو گا ،جہاں پر محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔