شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)تحصیل کونسل شیخوپورہ نے سول سیکرٹریٹ لاہور کے قریب شہید ہونیوالے بیوروکریٹ اسامہ موعودکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کلب روڈ کو انکے نام سے منسوب کرنے کی تجویذ کی منظوری دیدی ہے یہ تجویذ گورنمنٹ نیشنل ماڈل ہائی سکول کی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی تھی اس سکول کے قیام میں بھی اسامہ موعود نے کلیدی کردار ادا کیا تھا تحصیل کونسل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس تجویذ کو حتمی منظوری کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھیج دیا گیا ہے۔