سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وطن واپسی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
رحمان ملک کہتے ہیں کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سابق صدر کے آنے کی حتمی تاریخ کے بارے نہیں بتا سکتا۔
ملاقات کے بعد سینیٹر رحمان ملک کے اسٹاف کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری مہینوں نہیں بلکہ دنوں میں پاکستانی عوام میں ہونگے ۔
انہوں نے بتایا کہ سابق صدر کی صحت اور کمر کی حالت کافی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کیے گئے چار مطالبات قوم کو مایوسی سے نکالیں گے اور ملک کی سیاسی سمت کا تعین ہوگا۔