• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی بی اے اینڈ ای ملتان جنوبی پنجاب میں مثالی تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے،ڈائریکٹر میاں محمد جہانگیر

ملتان(پ ر)چودھویں اسلامک کنٹریز سٹیٹسٹیکل اینڈ الائیڈ سائنسز کے موقع پر این سی بی اے اینڈ ای ملتان سب کیمپس کے ڈائریکٹر میاں محمد جہانگیر نے کہا کہ ان کا ادارہ جنوبی پنجاب میں اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کے میدان میں مثالی خدمات انجام دے رہاہے۔ بہت بڑی تعداد میں سینئرتجرہب کار اساتذہ کی موجودگی اور کثیر تعداد میں اعلیٰ تعلیم کیلئے طلبہ کا داخلہ اس ادارے پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ریکٹر پروفیسر منیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے اسلامک کنٹریز سٹیٹسٹیکل اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن کے قیام کا پس منظر بتاتے ہوئے اس کے اعلیٰ کردار پر روشنی ڈالی ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے معروف سکالر ڈاکٹر عبدالغفور نے شماریاتی اسلوب کو تعلیم و تدریس میں اختیار کرنے پر زور دیا۔ معروف سیاسی و سماجی رہنما اور این سی بی اے اینڈ ای ملتان سب ک یمپس کے چیئرمین حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ مختلف سائنسی اور عمرانی علوم پر منعقد ہونے والی کانفرنس، ورکشاپ اور سیمینار تعلیم اور ریسرچ کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے یہ بات این سی بی اے اینڈ ای ملتان سب کیمپس میں چودھویں اسلام کنٹریز سٹیٹسٹیکل اینڈ الائیڈ سائنسز کے موضوع پر ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں چین، برطانیہ ، ملائیشیا، کینیا ، پاکستان کے تمام صوبوں سے آئے ہوئے پروفیسر ز اور سکالرز نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس اگلے دو روز بھی جاری رہے گی۔ آج کانفرنس کی مختلف نشستوں میں جن سکالرز نے ورکشاپ میں حصہ لیا یا مقالے پیش کئے ان میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور (ملائیشیا) پروفیسر ڈاکٹر یٰسین ملک، پروفیسر ڈاکٹر جی آر پاشا، پروفیسر انعام کھوکھر، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر اسلم ادیب، ڈاکٹر حنیف، ڈاکٹر خالد پرویز اور ڈاکٹر فرخندہ شکیل شامل ہیں۔
تازہ ترین