• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کے چیرمین کےا نتخاب میں کل147 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کے چیرمین کے انتخابا ت کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کے چیئرمین کے ا نتخاب میں کل 147ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی کل 124یونین کونسل ہیں جن میں سے 122 یونین کونسل کے ممبران ڈسٹرکٹ چیئرمین کا چنائو اپنے ووٹ سے کریں گے کیونکہ یونین کونسل نمبر 91کا مقدمہ زیر سماعت ہے جبکہ یونین کونسل نمبر 110 کا انتخاب چیئرمین کی فوتگی کی وجہ سے زیر التوا ہے اس لئے ان دو یونین کونسل کے علاوہ 122 یونین کو نسل کے ممبران اور 25 مخصوص سیٹوں پر منتخب ہونے والے امیدوار ووٹ ڈالیں گے۔
تازہ ترین