سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)رکشہ کی چین میں چادر پھنسنے سے دم گھٹ کر معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔ سیالکوٹ ایمن آباد روڈ پر سبزی منڈی کے پاس موٹر سائیکل رکشہ کی چین میں چادر پھنسنے سے دم گھٹ کر جاں بحق ہو نے والے صابر حسین ولد احسان علی سکنہ خانیوال کی جیب سے برآمد ہونے والی رقم مبلغ دس ہزار چار سو رو پے اور مرحوم کا شنا ختی کارڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ نے انکے والد احسان علی کے سپرد کر دیا۔