• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی آر طیارے گرائونڈ کرنے سے گوادر، تربت، پنجگور، موہنجودڑو، ژوب بہاولپور، ڈی جی خان، چترال اور گلگت کیلئے پروازیں بند

لاہور(نمائندہ جنگ) اے ٹی آر طیارے گرائونڈ کرنے سے پی آئی اےکو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کےپاس دو اقسام  کے اے ٹی آر طیارے ہیں جن میں سے پانچ اے ٹی آر 42 اور پانچ ہی اے ٹی آر  72    ہیں جو ہر روز 45 پروازیںک رتے ہیں ۔اے ٹی آر 42 میں عملے سمیت 48 مسافروں کی گنجائش ہے۔ یہ پانچ طیارے گرائونڈ ہونے کی صورت میں ادارے کو 5سے 6 کروڑ روپے یومیہ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا ۔اے ٹی آر 72میں عملے  سمیت75مسافروں کی گنجائش ہے۔یہ پانچوں طیارے گرائونڈ کرنے سے پی آئی اےکو 10سے ساڑھے بارہ کروڑ روپے یومیہ خسارہ برداشت کرنا پڑے گا ۔اے ٹی آر طیاروں کی  بندش سے گوادر، تربت، پنجگور، موہنجودڑو، ژوب، بہاولپور، ڈی جی خان، چترال اور گلگت کیلئے پروازیں روک  دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین