پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں ٹھہر پائے گی،2017ءانتخابات کا سال ہے۔
پی ٹی آئی نے دوماہ سے زائد عرصہ رہنے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کو ختم کرکے اس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ جانے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کے انتخاب کے لیے جائزہ کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی آج سے ہی عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی روک کر وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق کو زیربحث لایا جائے۔