ملتان(پ ر) این سی بی اینڈ ای ملتان سب کیمپس کے زیر اہتمام چودھویں اسلامک کنٹریز سٹیٹسٹیکل اینڈ الائیڈ سائنسز انٹر نیشنل کانفرنس تیسرے روز بھی جاری رہی جس میں غیر ممالک اور ملک بھر سے آئے ہوئے مندوبین سینئر پروفیسرز اور ماہرین نے مختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ مختلف نشستوں کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور حسین(ملائیشیا) پروفیسر ڈاکٹر جی آر پاشا، ڈاکٹر محمد حنیف اور ڈاکٹر عامر ثناء اللہ نے کی۔ ڈاکٹر نورالامین، فرخ امین، عبداللہ بن عمر اور ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کو چیئرمین کے فرائض انجام دیئے۔ سید جواد علی شاہ، ڈاکٹر نظامہ الٰہی، ملک عاصم رجوانہ، محمد عمیر چوہدری اور آفتاب احمد صدیقی نے بطور ریپوریٹر فرائض انجام دیئے۔ تحقیقی مقالے پیش کرنے والوں میں انعم لکھوانی، شہزاد وسطانی، صفدر شاہ خان، فائزہ اختر، سیف اللہ، محمد اکرم، آصف علی خان، تحریم رضوان، امجد جاوید، فریال شفیق، نادیہ سعید، فرخ ادریس ، قرۃ العین اور عامر فاروقی شامل تھے۔