شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ہائی کورٹ نے قتل کے 2 مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی ۔لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس کے مجرم عمران کو قصبہ فاروق آباد کے نوجوان ارشد کے قتل میں دی جانیوالی سزائے موت کے سیشن کورٹ کے حکم کی توثیق نہ کی ہے اورسزائے موت کو عمر قید با مشقت کی سزا میں تبدیل کردیا ہے مجرم نے پانچ سال قبل ارشد کو قتل کردیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے گاؤں پٹیالہ دوست محمدسے تعلق رکھنے والے قتل کیس کے مجرم اورنگزیب کی سزائے موت کو بھی عمر قید میں تبدیل کردیا ہے اس نے 9سال قبل پٹیالہ دوست محمد میں ذوالفقار علی کو قتل کردیا تھا۔