سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) آرمی پپلک سکول پشاور میں دہشت گردی کی وجہ سے جام شہادت نوش کرنے والے طلبا وطالبات کی یاد میں ملک بھر کی طر ح سیالکوٹ میں بھی حضوصی دعائیہ تقریبات کا انعقا د کیا جائے گا ۔ دوسری برسی کے حوالے سے حضوصی بچوں کے سکول دی لائٹ ائیر پورٹ روڈ میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں حضوصی بچے شہدا بچوں اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس سلسلہ میں شفقت خاور چوہدری نےکہا ہے کہ ملک وقوم کی خاطر کسی اعلیٰ مقصد کے حصول کی خاطر اور باطل کے خلاف کلمہ حق کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے نہ صرف خود زندہ ہوجاتے ہیں بلکہ اپنے ملک وقوم کوبھی ایک نئی زندگی اور ولولہ عطا کرجاتے ہیں ۔