• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کی چیئرمین شپ کے امیدوار ا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ پر مشتمل ایپیلٹ اتھارٹی نے بلدیہ شیخوپورہ کی چیئرمین شپ کے امیدوار امجد نذیر بٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے بارے میں ریٹرننگ آفیسر تنویر احمد ورک کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیدیا ہے اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے جن کے ساتھ پینل میں وائس چیئرمین کے امیدوار چوہدری کاشف بشیر ورک ہیں، فاضل ایپیلٹ اتھارٹی نے امجد نذیر بٹ کی طرف سے نواز لیگ کے چیئرمین بلدیہ کے امیدوار میاں امجد لطیف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا ہے ، ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر پر مشتمل ایپیلٹ اتھارٹی نے بلدیہ مریدکے کے چیئرمین کے امیدوار کبیر احمد اور وائس چیئرمین کے امیدوار احمد نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے جن کے کاغذات نامزدگی 12منٹ تاخیر سے پہنچنے کی بناء پر ریٹرننگ افسر نے مسترد کرتے ہوئے وصول نہ کئے تھے۔
تازہ ترین