خیرپور (بیورو رپورٹ) خیرپور میں پولیس اور رینجرز نے شہر کے لقمان ،فیض آباد ،سرائی گہنور خان ،سٹیزن کالونی اوراسکارپ کالونی کے علاقوں میں چھاپے مار کر قوم پرست تنظیموں کے کارکنوں سمیت 10افراد کو گرفتار کر لیا۔ فورسز نے جسقم ضلع خیرپو رکے صدر ایوب لاشاری اور ایس یو پی ضلع خیرپور کے صدر فیاض خمیسانی کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے لیکن وہ اپنے گھروں میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری سے بچ گئے۔ جسقم کے مرکزی رہنماء امجد مہیسر کے مطابق فورسز جسقم کارکن دیدار عالمانی کے بھائی اور جسقم کارکن اعجاز پھلپوٹواور دیگر کو گرفتار کر کے لے گئے ہیں امجد مہیسر کے مطابق پولیس نے کندھرا کے علاقے کے میں بھی جسقم کارکنوں کی گرفتاریاں کی ہیں انہوں نے کہاکہ جسقم کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریاں کی گئی ہیں ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔