• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور میں 68فلاحی مراکز بہبود آبادی کام کر رہے ہیں: ذیشان عارف

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی ضلع بہاول پور حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے تعاون سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سید ذیشان عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بہاول پور میں 68فلاحی مراکز بہبود آبادی کام کر رہے ہیں جہاں لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔اس قسم کے سیمینارز کا مقصد معاشرے کے مختلف طبقات کے ذریعہ بہبود آبادی پروگرام کا پیغام عوام الناس تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے، علما، اساتذہ کرام اور این جی اوز کے نمائندے محکمہ بہبود آبادی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ تعاون کریں۔سیمینار سے پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور کی انسٹرکٹر مسز عمارہ یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں بچے کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ضروری ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر حفصہ رحمان نے خاندانی منصوبہ بندی کے تصور کے بارے میں آگاہ کیا،ڈپٹی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد ادریس نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندانی منصوبہ بندی کے تصور کے بارےآگاہ کیا۔
تازہ ترین