ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں مقابلے میں مارا جانے والا دہشت گردساتھی کے ہمراہ امام بارگاہ وہاب علی میں خود کش حملہ کرنے جا رہا تھا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 12 میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی کے دوران ایک خود کش حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ خود کش بمبار نے امام بارگاہ میں ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماع کو نشانہ بنانے کےلیے داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ اس سے قبل رینجرز کی موبائل پر دستی بم حملہ بھی کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مارے گئے حملہ آور کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی ملا ہے،خودکش جیکٹ کو بعدازاں ناکارہ بنادیا گیا ۔