وزیر مملکت برائے اطلات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آبادی کی تعداد میں اضافہ اور اس سے متعلق مسائل صوبوں سمیت وفاق کی مشترکہ ذمے داری ہے، وزیر اعظم کی جانب سے مردم شماری کا اعلان خوش آئند ہے ۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے اچھے کاموں سے دوسرے صوبوں کو سبق سیکھنا چاہیے،آبادی سے متعلق مسائل پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،خالی حکومت کو ذمے دار ٹھہرا دینا مسائل کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کو آبادیوں سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے، پیمرا کے لاء کے مطابق پبلک سروس میسج چلانا ضروری ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے، مسائل کا حل نکالنے کی حکومت کوشش کر رہی ہے۔