قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں ذوالفقار آباد کی تعمیر کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
قومی عوامی تحریک نے ٹھٹھہ میں ایدھی سینٹرسے مین بس اسٹاپ تک نئے شہر ذوالفقار آباد منصوبے اور سندھ کو درپیش مسائل کے خلاف ریلی نکالی۔
اس موقع پر پارٹی سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد کے منصوبے کے ذریعے سندھ کی ساحلی پٹی یہاں کے شہریوں سے چھین لی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر عدالت کا فیصلہ نہ آنا ایسا ہے جیسے کوئی سرجن آپریشن کے دوران ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر چلا جائے، سی پیک منصوبے سے بھی سندھ کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔