• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا آصف زرداری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چو ہد ری نثار علی خان کی آصف علی زرداری سے رابطے کی خبریں بے بنیاد ہیں ان کا سابق صدر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے،ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ چو ہد ری نثار علی خان کا آصف علی زرداری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ، سابق صدر سے رابطے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی وجہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالی میٹنگ تھی جو طویل ہوگئی اور جس کی وجہ سے جمعہ کو ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی، اب وزیر داخلہ (آج) ہفتہ کو پریس کانفرنس کرینگے۔
تازہ ترین