اسلام آباد(بلال عباسی)احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف ایک نیا مقدمہ یونگ جن رینٹل پاور کیس کا ریفرنس جمع کرانے پر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 13 ملزمان کو9 جنوری کے لیے طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں۔ جمعہ کو نیب نے رینٹل پاور کیس کا آٹھواں ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا ہے جس میں راجہ پرویز اشرف، شوکت ترین سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے. نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان اختیارات کے ناجائزاستعمال، قوانین کی خلاف ورزی اورغیرقانونی ٹھیکے دینے کے مرتکب پائے گئے ہیں جس سے قومی خزانے کو پچاس کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔