اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان اور زاہد حامد نے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ کے کمیشن کی جانب سے سا نحہ کوئٹہ کے حوالے سے رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان (آج)ہفتہ کو سپریم کورٹ کے کمیشن کی جانب سے سا نحہ کوئٹہ کے حوالے سے رپورٹ پر تفصیلی پریس کانفرنس کرینگے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کی۔ملاقات میں سپریم کورٹ کے کمیشن کی جانب سے سا نحہ کوئٹہ کے حوالے سے رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔