• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی کا کنٹرول اور اسکی بہبود سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں 15 مارچ سے مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تمام صوبوں میں مختلف جماعتوں کی حکومتیں ہیں اور مردم شماری کیلئے سب متحد ہیں، حکومت نے 2018ء سے پہلے مردم شماری کرانے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں نجی ادارہ بہبود آبادی کونسل سمٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا مردم شماری کرانے کا اعلان باعث مسرت ہے تاکہ پتہ چلے کہ ملک میں کتنے لوگ ہیں۔ آبادی کا کنٹرول اور اسکی بہبود سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامناسب غذائیت اور غذائی قلت سے مرنے والے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں، حکومتی سطح پر آبادی کی بہبود سے متعلق تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلعی، صوبائی اور پارلیمانی سطح پر یہ انفراسٹرکچر موجود ہیں، آبادی سے متعلق مسائل پر وفاقی اور صوبائی حکومت بھرپور کام کر رہی ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اچھے کاموں سے دوسرے صوبوں کو بھی سیکھنا چاہئے، بہبود آبادی سمٹ میں سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار سمیت مختلف این جی آوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین