• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ چکوال کی شفاف انکوائری کروائی جائے،سنی تحریک

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر یوم تحفظ ختم نبوت ﷺمنایاگیااورجمعہ کے اجتماعات میں سانحہ چکوال کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں، سنی تحریک کے رہنماؤں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ عطاءالرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ وسیم عباسی،علامہ امانت علی حیدری، علامہ ریاض الرحمن، علامہ نثارالرحمن قادری، علامہ سرفرازچشتی، علامہ قاسم موہڑوی، علامہ بشیرنقشبندی، حافظ ہارون محمودچشتی، قاری اشتیاق قادری ودیگرنے جڑواں شہروں میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میلاد کے جلوسوں پر فائرنگ کرنےوالوں کو گرفتار کیا جائے،چکوال میں پیش آنے والا واقعہ حکومتی غفلت کا نتیجہ ہے، واقعہ کی شفاف انکوائری کرواکر ذمہ داروں کو سخت سزادی جائے۔
تازہ ترین