سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ مبارکپورہ سے پولیس نے ریڑھی لگاکر روڈ بلاک کرنے والے ریڑھی بانوں شوکت اور صدام اور تھانہ مراد پور کے علاقہ دربار سائیں منا کے قریب سے ریڑھی بان دلاور، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک نیکاپورہ سے ریڑھی بان فیاض بٹ اور تھانہ سول لائن کے علاقہ بارہ پتھر میں ناجائز تجاوازات کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے دوکانداروں شمس اوریوسف کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔