گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے سابق میئر الحاج اسلم بٹ کی رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ گورونانک پورہ میں ادا کی گئی جس میں مولانا خالد حسن مجددی نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کروائی جبکہ قرآن خوانی بھی کی گئی رسم قل میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم، کیپٹن محمد صفدر، وزیراعظم کے قریبی عزیز میاں اسلم بشیر، میاں زاہد شفیع، رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا، ایس اے حمید، میاں سعود ڈار، سابق وزیر چوہدری ریاض، شیخ محمد اسلم، ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی وحید ڈا، اعجاز پرویا، محمد عمر بٹ، صدر پریس کلب طارق منیر بٹ، کاشف صابر خان، رانا مقصود احمد، چیئرمین صابر محمود بٹ، نیئر جمیل بھٹی، آصف منیر گوگا، خواجہ شجاع اللہ، ولید اکرم بھنڈر، افضل گوگا پہلوان، اعظم پہلوان، سابق سٹی ناظم بابو جاوید احمد، محمد قریش نعیم، میاں زاہد ممتاز، وحیدالحق ہاشمی، یوتھ ونگ کے سینئر راہنما چاند بٹ، خواجہ پرواز لطیف وائیں، کاشف بٹ، بابر بٹ، سلیم بادشاہ، صاحبزادہ ختم سعید، گل فراز خان، رانا ناصر محمود، خالد وڑائچ، صوفی عبید اللہ، امجد مہر، عرفان بلا، سابق ڈی ایس پی سلیم بٹ، انسپکٹر نعیم بٹ، انسپکٹر صلاح الدین بٹ، شہزاد بٹ، ڈاکٹر عمر نصیر سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پنجاب بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی اور سابق میئر الحاج اسلم بٹ کی ساسی و سماجی اور خصوصاً شہر کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کے کردار کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ شہریوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے اس موقع پر ان کے لئے خصوصی طور پر دعائے مغفرت کی گئی۔