• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولابخش چانڈیو نے بھی چوہدری نثار سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

Maula Bakhsh Demands Chaudhry Nisar Resignation
صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے بھی چوہدری نثار علی خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا کہتے ہیں وفاقی حکومت میں تنگ نظر دہشت گردوں کے سہولت کار موجود ہیں۔

حیدرآباد میں غیر سماجی تنظیم کی تقریب میں مشیر اطلاعات وفاقی حکومت پر گرجے بھی اورخوب برسے بھی، انہوں نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعدچوہدری نثار استعفیٰ دیں، انہوں نے پہلے کالعدم تنظیم کے رہنما سے ملاقات کی، اب وہ اس ملاقات سے پھر رہے ہیں۔

مولابخش چانڈیو کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سانحہ کوئٹہ کی آنے والی رپورٹ سے پہلے ہی کہتی رہی ہے کہ وفاقی حکومت میں تنگ نظر دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں جو کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو ٹکٹ بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کالعدم تنظیم کے لوگوں سے ملاقات کرکے مکر جاتے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔

مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ جتنے بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں وزیر داخلہ کے اسلام آباد میں نہ ہونے کی خبر دوسرے روز اخبار میں آجاتی ہے۔
تازہ ترین