کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق اور مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے بل پرسندھ حکومت کی جانب سے نظر ثانی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، سندھ حکومت نے علماء کرام ، دینی جماعتوں اور عوامی احساسات و جذبات کے پیش نظر جو فیصلہ کیا ہے وہ درست فیصلہ ہے ، امید ہے کہ سندھ حکومت اس متنازع بل کو مکمل طور پر ختم کرے گی اور اگر ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رجوع کیا جائے گا، سراج الحق نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام کرنے سے گریز کیا جائے جو اسلامی اور جمہوری پاکستان کے آئین اور نظریئے کے خلاف ہو ۔