کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان انٹربورڈ فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کراچی انٹربورڈ کی16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم میں عبداللہ، ایم فرجاد گول کیپرز، ایم فیضان، عزیز الرحمان، ایم جلال، سعد شکیل، عبدالباسط، غلام محمد، جنید بلوچ ڈیفنڈرز، یاسر بلوچ، جلیل احمد، شہزاد ایم شافع مڈ فیلڈر، ایم جنید، ایم جواد، جان محمد، شاہ رخ نواز، محمد جواد جونیئر فارورڈز شامل ہیں۔ قمر یار خان منیجر ہوں گے۔ دو روزہ ٹرائلز میں70 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ آل پاکستان انٹربورڈ فٹ بال چیمپئن شپ20 سے 25 دسمبر تک سکھر میں ہوگی۔