• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،تھانے میں تاجر کی ہلاکت‘تشددنہیں کیا‘پولیس

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ کوتوالی میں کپڑے کے تاجر  کی ہلاکت ،گرفتار ملزم  نے ورثاء کے سامنے تاجر کی طبی موت کی تصدیق کردی، تفصیلات کے مطابق2 روز قبلکپڑے کاتاجر اعجاز کوتوالی میں قید ملزم محمد ارشد سے ملاقات کیلئے گیا تومبینہ طورپر اچانک دل کادورہ پڑنے سے وہیں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تاجر پر کسی قسم کے تشدد کے حوالے سے پولیس نے پہلے ہی تردید کردی تھی جبکہ پولیسذرائع کے مطابق اعجاز کے ورثاء کے سامنے گرفتار ملزم محمد ارشد نے اپنے بیان میں تصدیق کردی کہ ملاقات کے دوران ہی اعجاز کی طبیعت خراب ہوگئی اوروہ گرگیا ،اس پر کسی قسم کاتشدد نہیں کیاگیا جس پرورثا ءنے اطمینان کااظہارکیا جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ اس حوالے سے ڈی پی او آفس کےذرائع کاکہناہے کہ پوسٹمارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد بھی اس واقعہ کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی اورانکوائری میں شبہ محسوس ہواکہ اعجاز  پر  کسی قسم کاتشدد ہواہے تومتعلقہ پولیس  افسروں،اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی  جائے گی۔
تازہ ترین