بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیرقانو نی میڈیسن فیکٹریوں اور ممنوعہ اورجعلی ادویات کاکاروبار کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ اورپولیس کامشترکہ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی مشترکہ ٹیم نے محلہ ٹاہلی والا اورمحلہ مبارکپور میں چھاپے مارکر دوگھروں سے بھاری مقدار میں ممنوعہ وجعلی ادویات برآمد کرلیں اور ایک ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔