فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پہلی ویمن نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں فیصل آبا د کی لڑکیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا جس کی بدولت پنجاب ٹیم براؤنز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔فیصل آباد پہنچنے پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کوچ طیب گیلانی کے مطابق کپتان سمیت 10 خواتین کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ رئیسہ بتول، وطیرہ شاہد ، نبیلہ کوثر، صائمہ ، اقراء ، مبین، منتہا ہاشمی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔