ملتان (سٹاف رپورٹر) ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم کےتحت پنجاب پولیس کے2لاکھ 5ہزار ملازمین کاڈیٹا مرتب کرلیاگیا ،ملتان سمیت پنجاب بھر کی اہم چیک پوسٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے،باوثوق ذرائع کےمطابق آئی جی آفس میں رواں سال بنائے گئے مانیڑنگ روم میں ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم کےتحت پنجاب پولیس کے2لاکھ 5ہزار ملازمین کامکمل دیٹا مرتب کرلیاگیاہے،جس میں مذکورہ ملازمین کی سزاوجزا سمیت تمام دیگر اہم معلومات بھی مرتب کرلی گئی ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس سٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کے تحت تمام تھانوں کا ریکارڈ مکمل کیا جارہاہے ،اس کے علاوہ ملتان سمیت صوبے بھرمیں موجود چیک پوسٹس کو مانیٹر کیا جارہاہے ،ذرائع کےمطابق 2015ءسے اب تک پکڑے جانے والے 2لاکھ 60ہزارکریمنلز اور انکی فمیلیزکا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہاہے۔