شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج نے نوزائیدہ بچے سمیت گرفتار ملزمہ شمیم کوثر کی ضمانت منظور کر کے اسے ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا ، ساڑھے پانچ سال قبل گاؤں چیچوکی ملیاں کے کاشتکار یونس جو شمیم کو ثر کا ماموں تھا قتل ہوگیا تھا جس کا مقدمہ اس کے تین رشتہ داروں کے علاوہ شمیم بی بی کے خلاف بھی درج ہوا تھا مگر اس مقدمہ میں وہ ساڑھے پانچ سال سے اشتہاری تھی جسے چند روز قبل شیخوپورہ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال سے بچے کی پیدائش کے اگلے روز گرفتار کرکے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔