مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مطالبے اپوزیشن کے ہوتے ہیں ،جنہیں سننا بھی چاہیے، لیکن قوم بھی مطالبہ کر رہی ہے کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے ناسور سے نجات دلائی جائے۔
لاہور میں چینی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ وزیر اعظم کی زیر قیادت سی پیک اور بیشتر منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کوشش کی کہ دھرنوں کے ذریعے چینی صدر کا دورہ منسوخ کریں لیکن وہ آئے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ دو ہزار اٹھارہ تک لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہو چکا ہوگا اور انتخابات میں سرخرو ہوں گے۔