کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان بلاول ہاؤس نے مریم اورنگزیب کے بلاول بھٹو زرداری پر نازیبا ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں اس وقت تک کی ملک کی سب سے زیادہ ’’لاعلم‘‘ وزیر اطلاعات قراردیدیا ہے،بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو اخلاقیات کے سبق پڑ ھا نے سے قبل بلاول بھٹو کی پوری پریس کانفرنس کو سننا چاہیے تھالیکن انہوں نے ہمیشہ کی طرح پی ایم ہاؤس کے ’’ڈس انفارمیشن سیل‘‘ کے مسلط کردہ بیان کو ترجیح دی، ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو ان کے ارد گرد گرد گھومنے والے کابینہ کے’’ بدتمیز ٹولے‘‘ کے لوگوں کو اس قسم کی اخلا قیا ت کے اسباق پڑ ھا نے چا ہیں ، ترجمان نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب اپنے خاتون ہونے کا غیر ضروری فائدہ نہ اٹھائیں،انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کی سیاسی استاد شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھیں۔