ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان محمد عبا س بخاری کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ہوگی ،فاضل عدالت میں محمد عباس بخاری نے وکیل رانامحمدآصف سعیدکے ذریعے درخواست دائر کی ہے کہ انہوں نے استعفیٰ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بجائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ ملتان کو بھجوادیاتھا جو منظورنہیں ہوسکا بعدازاں ضمنی انتخاب لڑنے سےدستبرداری حاصل کرنے کے بعد استعفیٰ واپس لے لیا تھا اس لئے وہ چیئرمین یونین کونسل کے عہدے پر بھی برقرارہے لیکن اس کے خلاف اپیلٹ اتھارٹی نے قانونی تشریح درست نہیں کی اوراس کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں لہذا اس فیصلے کو منسوخ کرکے درخواست گذارکو الیکشن لڑنے کا اہل قراردیاجائے ۔