• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے چترال کیلئے سی 130کی چار پروازیں اتوار کو آپریٹ کیں

اسلام آباد ( حنیف خالد) حویلیاں فضائی حادثے کے بعداتوار کو پی آئی اے نے اسلام آبادگلگت، چترال اسلام آباد اور اسلام آباد ملتان کےدرمیان چھ پروازیں کامیابی سے چلائیں۔ جس کے نتیجے میں گلگت چترال و غیرہ کے علاقوں کےمسافر جو آٹھ روز سے پھنس کررہ گئے تھے نے سکھ کا سانس لیا۔ پی آئی اے نے پاک فضائیہ کے سی 130طیارے کی چار پروازیں گزشتہ روز (اتوار) کو آپریٹ کیں ہر سی 130 طیارے میں چالیس چالیس مسافروں کو اسلام آباد سے گلگت، گلگت سے اسلام آباد، چترال سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے چترال پہنچایا گیا۔ سات روز قبل اتوار کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے گرائونڈ کئے گئے دس اے ٹی آر طیاروں میں سے ایک اے ٹی آر طیارے کو شیک ڈائون ٹیسٹ(جامع مکمل جانچ پڑتال) کر کے فلائنگ ور دی نس(Flying wortayness) کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا اے ٹی آر طیارہ کے براہ راست ملتان کی پرواز پر بھجوا دیا گیا جہاں ایک گھنٹہ معمول کے مطابق رکنے کے بعد اے ٹی آر ملتان سے رات کو اسلام آباد کی پرواز کر کے آگیا سول ایوی ایشن اتھارٹی برائے ٹی آر طیارے کا مکمل شیک ڈائون ٹیسٹ دن رات کررہی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق باقی اے ٹی آر طیارے شیک ڈائون ٹیسٹ کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ہفتہ رواں میں ریلیز ہوناشروع ہوجائیں گے شیک ڈائون ٹیسٹ کامیاب ہونے کی صورت میں 31 دسمبر 2016 سے پہلے پہلے اے ٹی آر طیارے گوادر ژوب پنجگور، چترال گلگت وغیرہ کی کمرشل پرواز میں شروع کر دینگے۔
تازہ ترین