• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے شیخوپورہ کی 2 تحصیلوں میں سابق آئی جی کی ا ملاک کا ریکارڈ طلب کر لیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)معلوم ہوا ہے کہ نیب پنجاب نے شیخوپورہ کی دو تحصیلوں مریدکے اور فیروزوالہ میں سابق آئی جی پولیس ضیاء الحسن اور انکی زیر کفالت افراد کے نام پر خریدی جانیوالی تمام غیر منقولہ ا ملاک کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پنجاب رانا محمد علی کی طرف سے محکمہ مال کے حکام کو لکھے جانیوالے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ریکارڈ انکوائری کے سلسلہ میں 22دسمبر تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد راحیل کو بھیجا جائے۔
تازہ ترین