محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں3 روزہ پولیو مہم کے دوران5 سال سے کم عمر کے8 لاکھ 11 ہزار 411 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم میں 2 ہزار 69 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں ، پبلک پلیس پر 140 ٹیمیں جبکہ 195 ہیلتھ سینٹر پر موجود عملے پولیو کے قطرے پلائیں گے .
محکمہ صحت کے مطابق2افراد پر مشتمل 900کے قریب موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔