یوں تو حادثات دنیا میں بہت ہو جاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں جس طرح کبھی ٹرین تو کبھی مسافر طیارے کے حادثات ہو رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ ہم برسوں خود حادثات کی پرورش کرتے ہیں، سانحہ دفعتاً نہیں ہوتا۔ کبھی پی آئی اے کا شمار دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں ہوا کرتا تھا لیکن اب اس کی ابتر حالت سے لوگ بخوبی واقف ہیں اور ڈرتے ہیں کہ کہیں مستقبل میں اس سے زیادہ خوفناک حادثات نہ درپیش ہوں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور تحقیقاتی ادارے بھی اپنے فرائض ایمانداری سے نبھائیں۔ ۔ایمانداری اور میرٹ کی پالیسی کو اپنا کر ہی ہم لوگوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بناسکتے ہیں ورنہ اس قسم کے حادثات آئندہ بھی ہو سکتے ہیں۔ (عبد الصمد خان)
sk19_91@yahoo.com