پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان جوڈو فیڈریشن اور صوبائی جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 24 ویں قومی سینئر جوڈو چیمپئن شپ شروع ہوگئی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا رشیدہ غزنوی نے افتتاح کیا ۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر آصف اقبال، سیکرٹری مسعود احمد اور پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین مرتضیٰ شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی روز واپڈا نے70 پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل کرلی۔ پاکستان آرمی 55 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، ریلوے اور پنجاب تیسرے نمبر پر رہے ۔50 کلوگرام کیٹگری میں واپڈا کے صدیق نے گولڈ، آرمی کے ساجد حسین نے سلور ، فاٹا کے ساجد خان اور پنجاب کے محمد یاسین نے برانز میڈلز ،55 کے جی میں واپڈاکے ارسلان علی نے گولڈ، پاکستان آرمی کے محمد اقبال نے سلور، بلوچستان کے شائر خان اور ریلویز کے گلزار نے برانز ،60 کے جی میں پاکستان آرمی کے مدثر علی نے گولڈ، وپڈا کے سمیع اللہ نے سلور، ایچ ای سی کے جازیب نے اور پنجاب کے معراج دین نے برانز ، 66 کے جی میں واپڈا کے عاقب منظور نے گولڈ، آرمی کے بابر نے سلور ، پنجاب کے جنید اور پاکستان ریلویز کے ایم نذیر نے برانز، اوپن کیٹگری میں واپڈا کے یوسف ریاض نے گولڈ، آرمی کے رزاق علی نے سلور ، ریلویز کے یاسر حسین اور فاٹا کے ذاکر آفریدی نے برانز میڈلز جیتے۔