کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹیکنکل آ فیشلز اور ریفری کوچنگ کورس جمعے سے ہاکی کلب میں شروع ہوگا جس کی اختتامی تقریب پیر کو ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کورس میں اپنے تمام الحاق شدہ یونٹ کے علاوہ صوبائی ایسوسی ایشنز کے ٹیکنکل آ فیشلز اور ریفری نمائندوں کو مدعو کیا ہے۔ چوہدری انصر محمود کورس کے نگران ہونگے جبکہ شفیق احمد بھٹی اور محمد اکرم ان کے معاون ہونگے۔