• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کے بھائی کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

راجن پور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے بھائی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق پیر کو پی ٹی آئی کی رہنما شریں مزاری کے بھائی نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ اور بھی ایسے خاندان ہیں جن کے چشم وچراغ نے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے کے بعد دو مختلف جماعتوں میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے جن میں شامل شاہ محمود قریشی کا تعلق پی ٹی آئی اور ان کے بھائی مرید حسین شاہ کا تعلق (ن) لیگ سے ہے، اسد عمر کا تعلق پی ٹی آئی اور ان کے بھائی زبیر عمر کا تعلق (ن) لیگ سے ہے۔
تازہ ترین